82

ٹریڈنگ کے دوران ڈالر50 پیسے اضافےسے113 روپے کو پہنچ گیا

کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ایک بار پھر چھلانگ لگانی شروع کردی، ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 50 پیسے اضافے سے 113 روپے کی سطح کو چھو گیا۔

صدر فاریکس ایسو سی ایشن پاکستان کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ مرکزی بینک کے نئے قوانین کے باعث سپلائی کا کم ہونا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے ایک بار پھر اُڑان بھرنا شروع کر دی، ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 50 پیسے اضافے سے 113 روپے کی سطح کو چھو گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹرمپ کا پاکستان مخالف بیان اور اسٹیٹ بینک کا ڈالر سے متعلق نئے قوانین کا متعارف کرانا روپے کی قدر گھٹنے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں