27

مسلم لیگ (ن) کا بلوچستان میں کوئی مقام تھا نہ ہے: خورشید شاہ

ہم پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں لیکن سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف پر الحاق ہے، ضیاالحق نے افغان بارڈر کھول کر دہشتگرد پیدا کئے: اپوزیشن لیڈر

فیصل آباد: اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ن لیگ کا کوئی مقام تھا نہ ہے، ہم پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہیں البتہ سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف پر الحاق ہے۔ انکا کہنا تھا میں نجومیت کی سیاست نہیں کرتا، امریکہ سے ہماری ترقی برداشت نہیں ہو رہی تاہم ہمیں خارجہ پالیسی میں بگاڑ نہیں پیدا کرنا چاہئیے۔

خورشید شاہ نے کہا ضیاالحق نے افغان بارڈر کھول کر ملک میں دہشتگرد پیدا کئے اور پرویز مشرف نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔ انہوں نے کہا تحریک عدل چلانا (ن) لیگ کا حق ہے اب دیکھنا ہے اس تحریک کا رزلٹ کیا ہوگا۔ اپوزیش لیڈر نے کہا سینیٹ اور جنرل الیکشن وقت پر ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ عمران خان کی شادی کے حوالے سے انکا کہنا تھا شادی کرنا عمران خان کا حق ہے وہ جتنی مرضی شادیاں کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں