59

قائد اعظم کی نواسی خورشید بیگم انتقال کرگئیں

کراچی : خاندانی ذرائع کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کی رشتے کی نواسی خورشید بیگم کراچی میں انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کی رشتے کی نواسی خورشید بیگم انتقال کراچی کے علاقے بلوچ پاڑا کے علاقے میں انتقال کرگئیں۔

خورشید بیگم کو لیاقت آباد کے سی ون ایریا قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ انتقال کے وقت خورشید بیگم کی عمر 67 برس تھی اور وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ان کی نماز جنازہ پیر کے روز بعد نماز مغرب جہانگیر روڈ 2 نمبر پر بلوچ پاڑہ کے قریب واقع فتح مسجد میں اداکی گئی۔ نماز جنازہ میں عزیز واقارب کے علاوہ اہل محلہ شریک ہوئے، تاہم کسی حکومتی نمائندے یا سیاسی شخصیت نے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت نہیں کی۔ خورشید بیگم قائد اعظم کی بھتیجی شریں بائی کی بیٹی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں