29

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی

چیئرمین کی تعیناتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے، حکومت فوری طور پر میرٹ اور قوانین کے مطابق نئی تعیناتی کرے: عدالت

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کالعدم قرار دیدی۔ جسٹس شاہد کریم نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ چیئرمین پیمرا کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا، چیئرمین پیمرا کی تعیناتی شفاف طریقے سے نہیں ہوئی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین کی تعیناتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے، حکومت فوری طور پر میرٹ اور قوانین کے مطابق نئی تعیناتی کرے۔

شہری منیر احمد نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ابصار عالم کو چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کے لیے دو مرتبہ اخبار اشتہار جاری کیے گئے۔ پہلے اشتہار کے مطابق ابصار عالم چیئرمین پیمرا کے عہدے کے لیے تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔ ابصار عالم کو تعینات کرنے کے لیے دوبارہ کم تعلیمی قابلیت کا اشتہار جاری کیا گیا۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست گزار کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔ واضح رہے عدالت نے تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد 29 نومبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں