105

پیپلز پارٹی کے 50 سالہ جشن کی تیاریاں مکمل، شہر اقتدار میں جلسے کیلئے پنڈال تیار

شہر اقتدار میں پیپلز پارٹی کے جلسے کیلئے پنڈال سج گیا۔ بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی اسلام آباد میں موجود، شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھی پہنچ گئے۔ پارٹی یوم تاسیس کے پچاس سالہ جشن کیلئے جیالے پرجوش

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی گولڈن جوبلی کے جلسے کی تیاریاں مکمل، جیالوں اور جیالیوں کا جوش
و خروش عروج پر، پارٹی ترانوں پر خوب رقص کیا۔

پریڈ گراؤنڈ کے علاوہ شہر کو بھی پارٹی جھنڈوں، بینرز اور قائدین کی تصاویر سے سجا دیا گیا۔ ایک سو ساٹھ فٹ لمبا، چالیس فٹ چوڑا اور تیس فٹ اونچا اسٹیج تیار، پنڈال میں ہزاروں کرسیاں بھی لگا دی گئیں۔ جلسے میں عارف لوہار، طفیل سنجرانی اور تھری گلوکار فقیر شوکت علی سمیت درجنوں فنکار جلسے کی رونق بڑھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں