90

اسلام آباد ہائیکورٹ: نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواستیں مسترد

عدالت نے احتساب عدالت کو نواز شریف کا ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی تینوں درخواستیں مسترد کر دیں۔عدالت نے احتساب عدالت کو نواز شریف کا ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا، نواز شریف نے ایون فیلڈ، عزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز یکجا کرنے کی استدعا کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں