53

احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیدیا

شریف فیملی کے گرد گھیرا مزید تنگ، حسن اور حسین نواز اشتہاری قرار، احتساب عدالت نے تینوں ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم کے دونوں صاحبزادوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اسلام آباد: احتساب عدالت سے مسلسل غیرحاضری پر حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے کر ان کی عدم موجودگی میں ان کے خلاف مقدمات چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ حسن اور حسین کے خلاف شہادتیں ریکارڈ کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ شہادتیں نیب آرڈیننس کے سیکشن 512 کے تحت ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔

نیب نے کہا ہے کہ حسن اور حسین نواز کی پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ملی، دونوں کے بینک اکاؤنٹس اور شیئرز پہلے ہی منجمد کئے جا چکے ہیں۔

ادھر احتساب عدالت نے کہا ہے کہ جن گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا رہے ہیں وہی حسن اور حسین کے خلاف بھی استعمال ہو سکتے ہیں۔ احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں