137

کرکٹ کاایک باب بند،سعیداجمل ریٹائرہوگئے

راول پنڈی: ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل نےبین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کااعلان کردیا۔ انھوں نے کہاکہ پی سی پی نے ایسا سپورٹ نہیں کیاجتنا کرناچاہئے تھا۔
راول پنڈی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے انھوں نےبتایاکہ آئی سی سی جب یہ پوچھا کہ کیا بالنگ ایکشن کے ٹیسٹ کا طریقہ کاردرست ہےتو آئی سی سی نے نفی میں جواب دیاتھا۔

سعید اجمل نےمزید کہاکہ پی سی بی نے اتنا سپورٹ نہیں کیاجتنا کرناچاہئےتھا۔ پی سی بی کو آئی سی سی میں کیس درست طریقےسے ہینڈل کرناچاہئےتھا۔
سعید اجمل نےکہاکہ میری عزت ہے، ڈومیسٹک میں ٹی ٹوینٹی نہیں کھیلوں گا البتہ بین الاقوامی ٹی ٹوینٹی لیگزکھیلتا رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں