103

آرمی چیف کا باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کا دورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سرحد پار سے دہشتگردوں کی دراندازی روکنے کی کوششوں اور پاک افغان سرحدباڑ،سرحد پرنئے قلعوں کی تعمیراورچیک پوسٹوں پربھی بریفنگ دی گئی ۔
آرمی چیف کو مقامی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیاجبکہ آرمی چیف نے پاک افغان سرحد پرتعینات جوانوں کے بلند حوصلے کوسراہا۔
جنرل قمرجاوید باجوہ سے پشاور میں خیبرپختونخوا اور فاٹا کے علماء کرام کی ملاقات بھی ہوئی جہاں فاٹا اور خیبرپختونخواکے علماء نے دہشتگردی کی متفقہ طورپرمذمت کی۔
آرمی چیف کی دہشتگردی کیخلاف علماء کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے علماء کرام کا دہشتگردی کیخلاف مستقبل میں تعاون جاری رکھنےکے عزم کااعادہ بھی کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بلاتفریق رنگ،نسل، مذہب،زبان یا فرقہ سب پاکستانیوں کا ہے،، علماء پائیدارامن واستحکام کیلئےسیکیورٹی فورسزسےتعاون کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں