163

اسلام آبادکی امام بارگاہ پرحملہ

اسلام آباد: دارالحکومت کے سیکٹر آئی ایٹ کی امام بارگاہ پر مسلح افرادنےحملہ کردیا۔ واقعےمیں 2 افراد شہید اور4زخمی ہوگئے۔
سماءکےمطابق نمازمغربین کےبعد امام بارگاہ باب العلم کومسلح افرادنےنشانہ بنایا۔ موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے امام بارگاہ پر فائرنگ کی۔
واقعے میں 2 افراد شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طورپر پمزاسپتال منتقل کیاگیاہے۔حملہ آور فائرنگ کےبعد وہاں سے فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔
وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہےکہ امام بارگاہ پرحملہ سازش ہے۔سازشوں کامقصدملکی معیشت اورترقی کونشانہ بناناہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں