147

مسلم لیگ ن جسے اپنا سمجھتی تھی وہی انکے سامنے کھڑے ہوئے: خورشید شاہ

اسلام آباد: خورشید شاہ نے کہا مسلم لیگ ن جسے اپنا سمجھتی تھی وہی انکے سامنے کھڑے ہوئے، دھرنے سے دنیا کو پاکستان سے متعلق منفی پیغام گیا۔ انہوں نے کہا بحران میں واضح پیغام دیا کہ ہم جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، پیپلزپارٹی کو پاکستان کے مثبت امیج، خود مختاری اور سالمیت کی فکر ہے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا حکومت نے دھرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے سے گریز کیا، نواز لیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دور رہتی ہے لیکن پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ سے طاقت لی اور پارلیمنٹ کی قوت کو بڑھایا۔ انہوں نے کہا حکومت نے جس طرح صورتحال کو ہینڈل کیا عدالت میں اس حوالے سے ریمارکس سامنے آئے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ حلقہ بندیوں کے بل کی سینٹ سے منظوری کے معاملے پر 11 دسمبر سے پہلے کسی حل نکلنے کے لئے پرامید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں