65

کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1573 ارب 20 کروڑ روپے شامل کر دئیے

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.77 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1573 ارب 20 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔
اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.84 فیصد تا 5.77 فیصد سالانہ کے حساب سے 1573 ارب 20 روپے ہی مقرر کئے گئے تھے. نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 29 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں