74

قومی قیادت کا بڑا اقدام، وزیرِ اعظم اور آرمی چیف نے قوم کو بڑے بحران سے بچا لیا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قیادت نے بڑا فیصلہ کر کے قوم کو بڑے بحران سے بچا لیا۔ اتوار کو ہونیوالے اجلاس میں دھرنے کے خاتمے کا پُرامن حل نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے اُس وقت اہم کردار ادا کیا جب خانہ جنگی کا خطرہ تھا۔ آرمی چیف نے ثالثی کا کردار وزیرِ اعظم کی درخواست پر کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم اور آرمی چیف کی کوششوں سے قوم بڑے بحران سے بچ گئی ہے۔ گزشتہ روز اتوار کو ہونیوالے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے بڑا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس بھی موجود تھے جس میں دھرنے کے خاتمے کا پرُامن حل نکالنے کا بڑا فیصلہ ہوا۔

آرمی چیف نے اُس وقت اہم کردار ادا کیا جب خانہ جنگی کا خطرہ تھا۔ ان کے کردار کو سب نے سراہا۔ آرمی چیف نے ثالثی کا کردار وزیرِ اعظم کی درخواست پر کیا۔ قومی قیادت کے فیصلوں کے تناظر میں آج کا معاہد ہ طے پایا اور قوم کو بڑے بحران سے نکل گیا۔

Share This:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں