70

فیض آباددھرنا؛ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی

اسلام آباد: بائیس دن بعد بالآخر معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے۔ اسلام آبادمیں گارڈن ایونیو ،زیرو پوائنٹ سمیت مختلف شاہراؤں سے کنٹینرز ہٹادیے گئے ۔ راولپنڈی کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ۔ تجارتی مراکز گیارہ بجے کھلیں گے۔

اسلام آباد میں مذہبی جماعت کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد راولپنڈی کے ٹرانسپورٹرز اور تاجر برادری نے بھی شہرمیں ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

دھرنے کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہری کئی روز سے اذیت کا شکار تھے، مقامی افراد کو پریشانی تو دوردراز کے علاقوں سے آئے افراد بھی محصور ہو کر رہ گئے۔ حالات سے تنگ ٹرانسپورٹرز نے بھی آج پہیہ جام ہڑتال کی کال دے رکھی تھی ۔

تاہم شہریوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ دھرنا ختم کیے جانے کے علان کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ، جڑواں شہروں میں آج پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی۔ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ شہر کی تاجر برادری نے بھی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں