31

شام میں روسی فضائیہ کا حملہ،57 شہری شہید

دمشق : شام کے رہائشی علاقے میں روس کے فضائی حملے میں 57 شہری جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روس کی جانب سے شام کے رہائشی علاقے میں فضائی حملے میں 21 بچوں سمیت 57 شہری جاں بحق، جب کہ 18 افراد زخمی ہوگئے
شام کے لیے انسانی حقوق کے برطانوی مبصرین کے مطابق روس کی جانب سے یہ فضائی حملہ مشرقی شام میں دیر الزور نامی صوبے کے داعش کے زیر قبضہ الشفاہ نامی گاؤں میں واقع ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا۔
ابتدائی طور پر حملے میں 34 شہریوں کی ہلاکت کے بارے میں بتایا گیا تھا تاہم پورے دن ملبہ ہٹانے کے دوران مزید لاشیںبرآمد ہوئیں جن میں ہر عمر کے مرد اور خواتین کے علاوہ بچے بھی بڑی تعداد میں ہیں
واضح رہے کہ روس شامی صدر بشارالاسد کا بڑا اتحادی ہے اور ستمبر 2015ء سے بشار کی حکومت کی حمایت میں فوجی مداخلت کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں