اسلام آباد : فیض آباد انٹر چینج پر دھرنا دینے والی سرکار تحریک لبیک کی قیادت کرنے والے خادم حسین کا کہنا ہے کہ معاہدے کی پہلی شق میں دھرنا مظاہرین کا مطالبہ درج ہے کہ کہ وزارت قانون کے ذریعے ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے قانون میں ترمیم پیش کی گئی اس لیے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے، تحریک لبیک ان کے خلاف کسی قسم کا فتویٰ جاری نہیں کرے گی
